اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

آرمی چیف کا سینٹرل آرڈیننس ڈپو راولپنڈی کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینٹرل آرڈیننس ڈپو  راولپنڈی کادورہ کیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آج ڈپو کے مختلف حصوں کادورہ کیا، آرمی چیف نے خصوصی آلات، جنگی سامان کا جائز ہ لیا.

اس موقع پر سپہ سالار نے سی او ڈی سے قومی خزانے کی بڑی بچت کےاقدامات کو سراہا. چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے.

- Advertisement -

اے پی ایس کوب لائنز راولپنڈی کا افتتاح


بعد ازاں آرمی چیف نے اے پی ایس کوب لائنز راولپنڈی کا افتتاح کیا،  اے پی ایس میں 1200طلبہ کو تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔

افتتاح کی تقریب میں آرمی چیف کی اہلیہ بھی موجود تھیں، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےطلبہ اوراساتذہ سے ملاقات بھی کی اور  اےپی ایس کےمختلف حصوں کابھی دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

یاد رہے کہ 3 مئی 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی، جس میں شرکا نے خطے میں امن کو تقویت دینے کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا گیا.

کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور ملک میں سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

کانفرنس کے شرکا کو آپریشن رد الفساد میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ شرکا نے ملک میں دیرپا امن کے لیے تمام اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں