اشتہار

بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کر کے جغرافیہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نسل کشی کے ذریعے جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے تحت مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں کی صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمیریوں کا قتل عام آر ایس ایس کے نظریات کے مطابق ہورہا ہے البتہ اب یہ سب کچھ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’کشمیریوں کا قتل عام نازی پارٹی کے نظریات سے متاثر راشٹیہ سوایم سویک سنگھ کے نظریے کے مطابق ہورہا ہے، نسل کشی جیسے اقدام کو کر کے بھارتی کشمیر کا جغرافیہ تبدیل اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے‘‘۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے سوال کیا کہ ’’کیا ساری دنیا مقبوضہ کشمیر میں وہ کچھ ہوتا دیکھے گی جو ظلم ہٹلر نے میونخ میں کیا تھا؟‘‘۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈر ہے آر ایس ایس، نازی پارٹی کا نظریہ کشمیر میں رکنے والا نہیں اور یہ رکنے کے بجائے ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کی علیحدگی کی وجہ بنے گا اور آخر میں اسے بنیاد بنا کر پاکستان کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں