اشتہار

ستاروں‌ کی جھرمٹ، زبانوں‌ کا گل دستہ: پہلے لیاری لٹریچر فیسٹول کا آغاز ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: علم و ادب اور اسپورٹس کے لیے معروف کراچی کے مردم خیز علاقے لیاری میں‌ پہلے لیاری لٹریچر فیسٹول کا آغاز ہوگیا ہے.

تفصیلات کے مطابق لیاری لٹریچر فیسٹول اپنے تنوع اور تمام تر رنگوں کے ساتھ ہفتے کے روز بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں شروع ہوا، ایونٹ کا اہتمام مہردر آرٹ اینڈ پراڈکشن کے تحت کیا گیا.

فیسٹول کا آغاز یونیورسٹی کے وائس چانسلر اختر بلوچ کے خطاب سے ہوا، انھوں نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ اس سرگرمی کا مقصد لیاری کے روشن چہرے اور رنگارنگ کلچر کو پیش کرنا ہے۔

- Advertisement -

 میلے کی تقریبات دو روز جاری رہیں گی، مختلف ادبی، علمی، سماجی موضوعات پہ 23 سیشنز ہوں گے، جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوں‌ گی.

افتتاحی سیشن میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، جن میں شہر کی نمایاں عملی و ادبی شخصیات شامل تھیں.

میلے میں کتابوں کے اسٹالز کے ساتھ ساتھ لیاری کے قدیم کلچر اور  روایتی کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، ساتھ فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں سے متعلق بھی سیکشنز  اور سرگرمیوں کا انتظام ہے۔

شرکا نے اس سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے تمام علاقوں‌ میں اس نوع کی صحت مند سرگرمیوں کا آغاز ہونا چاہیے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں