اشتہار

ٹرمپ کا مہاجرین کو گولیاں مارنے اور کرنٹ لگانے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے سرحد پار کر کے امریکا آنے والے مہاجرین پر گولیاں برسانے، ان پر سانپ چھوڑنے اور انہیں کرنٹ لگانے کا مشورہ دیا۔

تفصیلات کےمطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے صحافیوں کی کتاب میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو سے سرحد پار کرکے امریکا آنے والے مہاجرین کو روکنے کے لیے انتہائی سخت اقدامات کی تجاویز دیں۔

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے سرحد پر کرنٹ والی عمارت، کیلوں والی دیوار، سانپ اور مگر مچھوں سے بھرے گڑھے کھودنے کی بھی تجاویز دیں۔

- Advertisement -

نیویارک ٹائمز کے دو صحافیوں کی کتاب ’ بارڈر وارز‘ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو علیحدہ سے یہ تجویز دی کہ سیکیورٹی اہلکار میکسیکو کی سرحد سے آنے والے مہاجرین کو روکنے کے لیے ان کی ٹانگوں پر گولیاں ماریں مگر انتظامیہ نے صدر کی اس تجویز کو غیر قانونی قرار دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر امریکی ٹرمپ کی ترجیحات میں شامل ہے اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے جس کے لیے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے 3.6 ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے،اس سے قبل بھی امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں سرحد پار کرنے والے مہاجرین کو گولی مارنے کا بیان دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں