جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

سڑکوں پر زومبیز کا راج، شہری خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی شہریوں میں اس وقت زومبیز کا خوف پھیلنے لگا جب ایک شہری نے سوشل میڈیا پر ایک زومببی جوڑے کے سڑک پر لڑکھڑاکر چلنے کی ویڈیو شیئر کی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹیمور میں عجیب و غریب حلیے کا آدمی اور اس کے ساتھ ایک عورت نشے کے زیر اثر لڑکھڑاتے ہوئے چل رہے ہیں، دونوں کے ساتھ ایک شیر خوار بچہ بھی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شہری نے عجیب و غریب حلیّے میں پھرنے میں والے جوڑے کو دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کیا تاکہ دیگر لوگوں کو کسی بھی پریشانی میں مبتلا ہونے سے بچایا جاسکے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر وائرل ہونےو الی ویڈیو میں نظر آنےو الی خاتون جو غالباً بچے کی ماں ہے دن کی روشنی میں وسیع اور پختہ سڑک پر بھی لڑکھڑاتے ہوئے چل رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عورت جس نے ’بلیک بیوہ‘ والی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی اپنے کندھوں کو آگے کی جانب جھکا کر چل رہی تھی جبکہ اس کے پیچھے کھڑا شخص جو غالباً اس کاشوہر تھا وہ بھی سڑک پر لڑکھڑا رہا تھا۔

فوٹیج میں ایک شیر خوار بچہ کو اس شخص کے سینے سے لپٹا ہوادیکھا جاسکتاہے جس کی گردن آگے کی ڈھلکی ہوئی ہے جبکہ پس منظر میں پولیس موبائل میں نصب سائرن کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں جو جوڑے سے گفتگو کرنے پہنچی ہے۔

واقعے کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے والے شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے فلم بندی سے قبل ہی پولیس کو مطلع کردیا تھا۔

مذکورہ شخص نے بتایا کہ شایدوہ عورت اور مرد کسی طرح کے نشے میں مبتلا تھے جبکہ بچہ بھی کسی طرح کے زیر اثر لگ رہا تھا ۔ مذکورہ شخص نے دعویٰ کیا کہ جس کے باعث پولیس نے اس بچے کو دیکھ بھال میں لے لیا ہے۔

مرر آن لائن نے بالٹیمور پولیس ڈیپارٹمنٹ سے مزید تفصیلات جاننے کےلیے رابطہ کیا تاہم ابھی تک مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں