اشتہار

’یہاں بہت اندھیرا ہے مجھے یہاں سے نکالو‘ مردہ شخص کی چیخ و پکار؟

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلن: آئرلینڈ میں ایک شخص کو جب تابوت میں اتارا گیا تو وہاں موجود لوگوں کو اس شخص کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ڈیفنس فورس کا حصہ رہنے والے بریڈلے طویل علالت کے بعد 8 اکتوبر کو انتقال کرگئے تھے، انہیں جب تابوت میں اتارا گیا تو وہاں موجود لوگوں کو آوازیں سنائی دینے لگیں۔

جب بریڈلے کی آخری رسومات کی ادائیگی کی جارہی تھی اس وقت ایک ریکارڈنگ چلائی گئی جو انہوں نے اپنی زندگی میں ریکارڈ کی تھی۔

- Advertisement -

اس ریکارڈنگ کا آغاز اس طرح ہوا کہ ’میں کہاں ہوں؟ مجھے یہاں سے باہر نکالو، یہاں بہت اندھیرا ہے، کیا یہاں کوئی مذہبی پیشوا موجود ہے جو میری آواز سن سکے، میری مدد کرسکے۔‘

ریکارڈنگ میں اس شخص کا کہنا تھا کہ میں شے بریڈلے ہوں جو باکس میں بند ہوں، میں مردہ ہوں؟

ریکارڈ میں مزید آواز سنائی دی جس میں انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بس آپ سب سے الوداع کہنا ہے۔

اس واقعے کو دیکھ کر پہلے وہاں موجود لوگ حیران ہوئے اور پھر ان کے قہقہے لگ گئے۔

شے بریڈلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے تاہم ان کے ادارے کا کہنا تھا کہ جب انہیں بریڈلے کی موت کی خبر ہوئی تو بہت دکھ ہوا، ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

شے بریڈلے کی بیٹی کا کہنا تھا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ انہوں نے اس ریکارڈنگ سے کتنے لوگوں کو چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی، وہ ایک بہترین شخصیت کے حامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں