بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

اے آر وائی کیو ٹی وی کے پروگرام مرحبا یا مصطفی کا فائنل راؤنڈ، نعت خوانوں نے سماں باندھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اے آر وائی کیو ٹی وی کے پروگرام مرحبا یا مصطفی کا فائنل راونڈ لاہور میں ہوا، پروفیسر عبدالرؤف روفی اور قاری وحید ظفر قاسمی نے نعت خوانی کے فروغ میں اے آر وائی نیٹ ورک کی کوششوں کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق کیو ٹی وی کے تحت مقابلہ نعت خوانی کا پروگرام مرحبا یا مصطفی کا فائنل راؤنڈ لاہور میں ہوا۔

اے آر وائی کے بحریہ ٹاؤن لاہور اسٹوڈیو میں مرحبا یا مصطفی کے فائنل پروگرام کی ریکارڈنگ کی گئی جس میں اٹھارہ ٹیموں کے کامیاب نعت خوانوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

- Advertisement -

معروف ٹی وی اینکر وسیم بادامی نے پروگرام کی نظامت کے فرائض سر انجام دیئے، پروگرام کے مہمان خصوصی آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف راولپنڈی کے سجادہ نشین محمد حسان حسیب الرحمان تھے۔

انہوں نے کہا کہ نعت رسول مقبول سن کر وجد طاری ہوجاتا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف ثناء خوان مصطفی پروفیسر عبدالرؤف روفی اور قاری وحید ظفر قاسمی نے نوجوان نعت خوانوں کے ذوق کی تعریف کی۔

ملک کے معروف نعت خواںوں نے نعت خوانی کے فروغ میں اے آر وائی نیٹ ورک کی کوششوں کو سراہا۔ واضح رہے کہ مرحبا یا مصطفی کا یہ پروگرام کیو ٹی وی کی12 ربیع الاول کی خصوصی نشریات میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں