اشتہار

ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں ہلاک، امریکی میڈیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اسپیشل فورسز نے ٹرمپ کی منظوری سے ادلب میں آپریشن کیا، بڑا ہدف البغدادی ہی تھا۔

تفصیلات کے مطابق داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں ہلاک ہو گئے، امریکی اسپیشل فورسز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے بعد ادلب میں آپریشن کیا، آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا بڑا ہدف البغدادی ہی تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ کچھ دیر پہلے بہت بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔

- Advertisement -

روسی میڈیا نے سینئر پینٹاگون عہدیدار کے حوالے سے دعوی کیا کہ ابو بکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

پینٹاگون ذرائع کے مطابق امریکی اسپیشل فورسز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے بعد ادلب میں آپریشن کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پر اعتماد ہیں کہ آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا گیا بڑا ہدف البغدادی ہی تھاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ کچھ دیر پہلے بہت بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔

دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آپریشن میں البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق ابھی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں