تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وادی میں بھارتی جارحیت، گذشتہ ماہ 10 کشمیریوں کی شہادتیں

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں مودی مشن کے تحت بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ ماہ فورسز نے دس مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیرمیڈیا سروس کا کہناہے کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں اکتوبر میں 10 کشمیریوں کی شہادتیں ہوئیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی پیلٹ گن، شیلنگ اور فائرنگ سے 57کشمیری زخمی ہوئے، اکتوبر میں سیاسی کارکنوں سمیت67کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔

بھارتی فوج نے وادی میں ظلم وبربریت کا بازار گرم کررکھا ہے، بھارتی فوجیوں نے گذشتہ ماہ 30کشمیری خواتین سے بدتمیزی اور عصمت دری کی۔

دو روز قبل غیرملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر گرفت کی مضبوطی چاہتا ہے، بھارت نے گزشتہ 3 ماہ سے کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے، اب اس نے اسے الگ وفاقی یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کی ایک اور گھناؤنی سازش سامنے آگئی

بھارت نے پابندیوں کے ساتھ ساتھ اضافی فوجی بھیج رکھے ہیں، جب کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے ہی 9 لاکھ فوجی تعینات ہیں۔ اب مقبوضہ علاقے میں بھارتی حکومت کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنرز کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مودی سرکاری کی جانب سے خصوصی آرٹیکل کو منسوخ کرکے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کردیا گیا تھا، جس کے بعد بھارت نے وادی میں کرفیو لگا کر کشمیریوں پر مظالم کا ایک نیا انسانیت سوز سلسلہ شروع کیا۔

Comments

- Advertisement -