اشتہار

کاک پٹ میں مسافر خاتون کی موجودگی، پائلٹ نوکری سے برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: مسافر طیارے کے کاک پٹ میں خاتون مسافر کو داخلے کی اجازت دینے والے پائلٹ پر زندگی بھر جہاز اڑانے کی پابندی عائد کردی گئی۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ایک مسافر خاتون کی تصویر وائرل ہوئی جس پائلٹ کی نشست پر بیٹھ کر فتح کا نشان بنا رہی تھیں۔ چین کے محکمہ ہوا بازی (ایوی ایشن) نے اتوار  تین نومبر کو وائرل ہونے والی تصویر کا نوٹس لیا، جس کے بعد ایک بلاگر نے جہاز کی شناخت کی، معاملہ اٹھنے کے بعد خاتون نے مذکورہ تصویر انٹرنیٹ سے ڈیلیٹ بھی کی مگر اُس وقت تک یہ وائرل ہوچکی تھی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کی پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی اور 24 گھنٹےسے بھی کم وقت میں اسے 20 ہزار سے زائد لائیکس ملے۔ محکمہ ایوی ایشن نے فضائی کمپنی کو نوٹس جاری کیا کہ وہ  واقعے کی تحقیقات کرے اور اگر کپتان ملوث ہے تو اُس کے خلاف ایکشن لے تاکہ مستقبل میں مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

- Advertisement -

فضائی کمپنی ائیرگولن کے مطابق مذکورہ تصویر چار جنوری کو لی گئی جس میں نظر آنے والی لڑکی گوئلن ٹورازم یونیورسٹی کی طالبہ ہے اور وہ فلائٹ اٹینڈینٹ کا کورس کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  کمپنی نے پائلٹ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اُس کے خلاف سخت ایکشن لیا اور اُسے زندگی بھر کے لیے طیارے اڑانے سے روک دیا۔ ائیر گوئلن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں پائلٹ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا البتہ بتایا گیا ہے کہ کپتان نے کاک پٹ میں غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت دے کر ایوی ایشن کے وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی کی جس کی بنیاد پر اُسے سزا سنائی گئی۔

مزید پڑھیں: مسافروں‌ کی تضحیک کرنے پر اداکارہ جہاز سے آف لوڈ

کمپنی کے مطابق واقعہ چار جنوری کو گوانگشی سے یانگ زو جانے والی نجی پرواز میں پیش آیا، طیارے میں موجود عملے کے دیگر ملازمین کو بھی معطل کردیا گیا۔ فضائی کمپنی نے اپنے بیان میں مسافروں سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم نامناسب اور غیرپیشہ وارانہ رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں