بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سابق اداکارہ عائشہ خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق اداکارہ عائشہ خان اور میجر عقبہ ملک کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوانی پھر نہیں آنی کامیڈی و رومانوی فلم میں کبریٰ کا کردار ادا کرنے والی سابق اداکارہ عائشہ خان اور میجر عقبہ ملک کو خدا نے دو روز قبل اپنی رحمت (بیٹی) سے نوازا ہے۔

عائشہ خان نے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایک نجی اسپتال میں دو روز قبل بیٹی کو جنم دیا تھا۔

سابق اداکارہ کے گھر ننھی پری کی آمد کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر ہوئی تو ان کے چاہنے والوں نے عائشہ خان و میجر عقبہ کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ عائشہ نے خان نے گزشتہ برس میجر عقبہ سے اپریل میں شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا تھا۔

عائشہ خان پیا گھر سدھار گئیں

اداکارہ کے فیصلے سے ان کے مداحوں شدید مایوسی ہوئی تاہم انہوں نے اداکارہ کے نئی زندگی شروع کرنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

عائشہ خان کے شوہر میجر عقبہ ملک پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں اور انہیں برطانوی ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں تربیت دینے والے پہلے پاکستانی فوجی افسر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں