بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستانی گلوکارہ کو رئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں شرکت کی آفر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف پاکستانی گلوکارہ نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 میں شرکت کی آفر کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ اپنی شاندار آواز اور کلاسیکی اور پاپ گانے کے حوالے سے مشہور ہیں، گلوکارہ کوک اسٹوڈیو میں بھی اپنی آواز کا جادو جگاچکی ہیں اب انہیں بگ باس سیزن 13 میں شرکت کی آفر کی گئی ہے۔

گلوکارہ نے ناصرف کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کیا بلکہ وہ متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلم کے لیے پلے بیک سنگنگ بھی کرچکی ہیں۔

آئمہ بیگ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں بگ باس سیزن 13 میں شرکت کی آفر کی گئی تھی تاہم انہوں نے یہ آفر ٹھکرادی۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ جب مجھے متنازع ٹی وی شو بگ باس میں شرکت کے لیے کال آئی تو میں حیران رہ گئی لیکن میں نے بھارت میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں:  گلوکارہ آئمہ بیگ نے نازیہ حسن کا گانا ’ڈسکو دیوانے‘گایا

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ بگ باس صرف دیکھنے کی حد تک اچھا لگتا ہے لیکن اس میں حصہ لینے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی ہوں۔

بگ باس کے ابتدائی سیزن میں پاکستانی معروف اداکارہ وینا ملک نے شرکت کی تھی جس پر مداحوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یاد رہے کہ بگ باس شو کے میزبان بالی ووڈ نے نامور اداکار سلمان خان ہیں وہ اس کی ایک قسط میں میزبانی کرنے کا معاوضہ کروڑوں روپے لیتے ہیں، مذکورہ شو میں سلیبرٹی کو ایک گھر میں 3 ماہ کا عرصہ گزارنا ہوتا ہے اور ان کا رابطہ دنیا سے کٹ جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں