10.9 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

مشینی کتے جو پولیس کی مدد کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی ریاست میسا چوسٹس کی پولیس نے اپنے اسکواڈ میں مشینی کتوں کو شامل کرلیا جو آپریشنز میں اہلکاروں سے آگے بڑھ کر کام کریں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میساچوسٹس کی پولیس نے حال ہی میں ’بوسٹن ڈائنامکس‘ کا کامیاب تجربہ کیا، یہ کتے نما مشینیں جرائم کے خلاف لڑنے اور مختلف آپریشنز میں استعمال کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ روبوٹ مسلح نہیں البتہ انہیں اسلحے کی منتقلی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اسی طرح یہ مشینی کتے مشتبہ افراد کی کھوج، مشکوک اشیا کو تلاش کرنے میں مدد کریں گے۔

- Advertisement -

پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکنالوجی سے لیس بوسٹن ڈائنامکس میں کیمرے نصب ہیں، جب انہیں کسی بھی مقام پر مشن کے لیے بھیجا جائے گا تو اہلکار وں کے پاس موجود ایل سی ڈی میں تمام مناظر آئیں گے۔

مشینی کتوں کے اگلے، دائیں، بائیں حصوں پر کیمرے نصب ہیں جن کا کنٹرول اہلکاروں کے پاس موجود ڈیوائس میں ہوگا، روبوٹ کو اُس ہی ڈیوائس کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بوسٹن ڈائنا مکس کو آزمائشی طور پر صرف ایک ریاست کی پولیس کے ساتھ شامل کیا جائے گا، تجربے میں کامیابی کے بعد اسے فرسٹ رسپانڈ ٹیموں سمیت حساس اداروں کی ٹیموں کے ساتھ بھی شامل کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں