پیر, جون 17, 2024
اشتہار

موبائل فون میں موجود یہ معمولی سی چیز اتنی اہم کیوں ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

موبائل فون ہماری زندگی میں اتنی اہمیت اختیار کرگئے ہیں کہ اب گھر سے لے کر آفس تک کے تمام کام ہی اس چھوٹے سے آلے میں سمٹ آئے ہیں۔

کیا بچے اور کیا بزرگ سب ہی موبائل فون کے دلدادہ نظر آتے ہیں اور آج کل یہ ہر ایک کی ضروت ہے۔ لوگ موبائل فون خریدتے ہوئے اس کی میموری، ریم، پروسیسر، ایئر فون جیک، یو ایس بی اور لاؤڈ اسپیکر کے بارے میں بھی کافی معلومات حاصل کرتے ہیں۔

تاہم فون میں موجود مائیکرو فون کے بارے میں کوئی شخص معلومات لینے کی زحمت گوارا نہیں کرتا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ موبائل فون میں ایک سے زائد مائیکرو فون کیوں موجود ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

مائیکرو فون کسی بھی موبائل کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں، اس کے باوجود لوگ اس کے بارے میں اتنی دلچسپی نہیں رکھتے۔ یہی نہیں بلکہ کچھ لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ موبائل میں کتنے مائیکروفون ہیں اور ان کا کام کیا ہے۔

مائیکروفون کا کام
کسی بھی موبائل میں دو مائیکروفون ہوتے ہیں، ان میں سے ایک فون کے نچلے حصے میں جبکہ دوسرا ہمارے کان کے قریب سب سے اوپر موجود ہوتا ہے۔

فون کے نیچے مائیکروفون ہمیشہ ہمارے ہونٹوں کے قریب ہوتا ہے تاکہ یہ ہماری آواز کو فوراً ڈھونڈ لے کیوں کہ یہ مائیک ہماری آواز کو دوسرے لوگوں تک پہنچاتا ہے۔

دوسرا مائکروفون کان کے قریب اوپر موجود ہوتا ہے۔ یہ مائیک آواز پیدا نہیں کرتا لیکن یہ مائیک آپ کے اردگرد کے شور کو روکتا ہے اور آپ کو صاف آواز سنائی دیتی ہے۔

دونوں مائیکرو فون بیک وقت کام کرتے ہیں
فون پر بات کرنے کے دوران دونوں مائکس بیک وقت ایکٹو ہوتے ہیں۔ نیچے والا مائیک آپ کی آواز کو پہنچانتا ہے اور اوپر والا مائیک آس پاس کے شور کا پتہ لگاتا ہے۔

بعدازاں دونوں آوازیں اسمارٹ فون کے سافٹ ویئر پر جاتی ہیں جہاں مائیکرو فون سے آنے والی آواز ختم ہو جاتی ہے اور صاف آواز ریسیور تک پہنچ جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں