ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

موبائل کی دکان میں پیاز رکھنے سے سیل کیسے بڑھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہری پریشان ہیں البتہ ایک دکان دار نے منفرد پیش کش کی ہے کہ موبائل فون کی خریداری کے ساتھ ایک کلو پیاز بالکل مفت دی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دکاندار نے مارکیٹنگ کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے گاہکوں کو منفرد پیش کش کردی جس کے بعد دکان کی مشہوری شروع ہوگئی۔

ایس ٹی آر موبائلز کے مالک نے اعلان کیا کہ جو گاہک موبائل خریدے گا اُسے ایک کلو پیاز بالکل مفت دی جائے گی۔

- Advertisement -

دکان دار کا کہنا تھا بھارت میں پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے سوچا کہ موبائل خریدنے والے گاہک کو ایک کلو پیاز بالکل مفت دیں، اس سے ہماری دکان مقبول ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتے قبل یہ پیش کش کی گئی جس کے بعد دکان کی سیل میں اضافہ ہوا اور پہلے سے زیادہ موبائل فروخت ہوئے، جن لوگوں کو اسکیم پرکشش لگ رہی ہے وہ خود اور اپنے دوستوں کو لے کر آرہے ہیں۔

دکان دار نے بتایا کہ پہلے تین سے چار روز میں ایک موبائل فون فروخت ہوتا تھا مگر اعلان کرنے کے بعد پانچ روز کے اندر 10 فون فروخت ہوئے، یومیہ دو موبائل فروخت ہورہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں