منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

غیراستعمال شدہ سرکاری اراضی عوامی فلاح کے لیے استعمال ہوگی، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غیر استعمال شدہ سرکاری اراضی عوامی فلاح کے لیے استعمال ہوگی، حاصل شدہ آمدنی کو عوام کے لیے بروئے کار لانا حکومتی پالیسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں حکومت کی ملکیت غیراستعمال شدہ بیش قیمت اراضی کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری نجکاری نے اب تک شناخت کی جانے والی 32 بیش قیمت اراضی پر بریفنگ دی، قیمتی اراضی اسلام آباد، کراچی، لاہور جیسے شہروں کے مرکزی مقامات پر واقع ہے، اراضی کی قیمت کا تخمینہ اربوں روپے میں لگایا گیا ہے، 32 املاک میں سے 27 مکمل طور پر دستیاب ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بقیہ 5 املاک کی ملکیتی دستاویز کی عدم فراہمی، قبضے کے مسائل ہیں، دبئی ایکسپومیں اوورسیزپاکستانیوں نے اراضی میں دلچسپی کا اظہارکیا، تمام مراحل کی تکمیل کے بعد املاک کی نیلامی کا شیڈول جاری ہوگا۔ وزیراعظم نے اب تک کی پیش رفت پراطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غیر استعمال شدہ سرکاری اراضی عوامی فلاح کے لیے استعمال ہوگی، حاصل شدہ آمدنی کو عوام کے لیے بروئے کار لانا حکومتی پالیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں قیمتی املاک کو اسکولز، اسپتالوں کے لیے استعمال کیا جائے، املاک کی فروخت سے حاصل آمدنی کو بھی عوامی سہولتوں پر خرچ کیا جائے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اراضی کی تفصیلات نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے ساتھ شیئر کی جائیں، مناسب املاک کو گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں بروئے کار لایا جائے، سارےعمل کو ایک ہفتے میں مکمل کرکے کابینہ میں پیش کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں