ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی خوبرو ٹی وی اداکارہ سیجل شرما نے خود کو پھاندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیجل شرما کی ممبئی کے علاقے میرا روڈ سے ان کی رہائش گاہ سے پھاندا لگی لاش ملی تھی، اداکارہ کی لاش پھنکے سے لٹک رہی تھی جب کہ کمرے سے ایک تحریر بھی ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت اداکارہ کے دو دوست گھر میں موجود تھے اور خودکشی کے حوالے سے اداکارہ نے ایک نوٹ بھی تحریر کیا تھا۔

اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی رپورٹ بھی درج کرلی گئی ہے اور پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

سیجل شرما کے ساتھی اداکاروں نے خودکشی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ابھی تک سیجل کی موت کا یقین نہیں ہو رہا، وہ ایک اچھی اداکارہ کے ساتھ اچھی ساتھی تھی لیکن اچانک دوست کے بچھڑنے کی خبر پر دل دہل گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں