اشتہار

بچوں کی مدد کرنے والا آوارہ کتا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

سویت رپبلک آف جورجیا کے ایک آوارہ کتے نے بچوں کی مدد کر کے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی 54 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فٹ پاتھ پر کھڑے بچے زیبرا کراسنگ سے گزر کر دوسری طرف جانا چاہتے ہیں مگر شاہراہ پر ٹریفک کی وجہ سے وہ ایسا کر نہیں پارہے تھے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے بچے کسی اسکول کے ہیں، جن کی ٹیچر انہیں جمع کر کے ایک ساتھ سڑک پار کروانے کی کوشش کررہی تھیں تو اسی دوران فٹ پاتھ پر بیٹھا کتا بیچ سڑک پر آگیا اور اُس نے گزرنے والے گاڑی پر بھونکنا شروع کیا۔

- Advertisement -

بعد ازاں کتا سڑک کے درمیان میں  اور اُس نے ٹریفک کو رکوایا، جیسے ہی کار والے نے جلدی جانے کے لیے ہارن بجایا تو کتے نے اُس پر بھونکنا شروع کردیا۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ کئی صارفین نے اُس گڈ بوائے بھی قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں