اشتہار

کھلونا کار کی ٹکر سے جیپ دور جاگری، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین میں چھوٹی کھلونا کار نے بڑی جیپ کو ٹکر مار کر سٹرک کے پار پھینک دیا، اس حیرت انگیز واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا حادثہ چین میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کھلونا کار نے مخالف سمت سے آتی ہوئی خود سے کئی گنا بڑی جیپ کو ٹکر مار کر دور پھینک دیا۔

- Advertisement -

6 فروری کو سوشل میڈیا پر اس حادثے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین یہ دیکھ کر ششد رہ گئے کہ کیسے ایک چھوٹی ڈبے کی شکل والی کھلونا کار کی ٹکر سے بڑی گاڑی دور جاگری۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس دلچسپ اور حیران کن حادثے میں کوئی زخمی تو نہیں ہوا تاہم دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں