اشتہار

سول جج نے بھینس کو ہی عدالت میں طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

چنیوٹ: پنجاب کے شہر چنیوٹ میں انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک بھینس کے 2 دعوے دار سامنے آگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چنیوٹ میں ایک بھینس کے دو دعویدار سامنے آنے کے بعد سول جج نے بھینس کو ہی عدالت میں طلب کرلیا۔

چنیوٹ کے نواحی علاقے سانبھا سے چوری کی گئی بھینس برآمد کی گئی تھی، مالک نذیر نے بھینس برآمد کرائی تو ملزمان نے اسے اپنی ملکیت قرار دے دیا۔

- Advertisement -

بھینس کے معاملے کو حل کرنے کے لیے سینئر سول جج نے بھینس کو ہی عدالت میں پیشش کرنے کا حکم دے دیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز امیر عمر چمن کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر کی حدود میں بھینس چوری کا مقدمہ درج ہوا تھا، مدعی ندیم نے برآمد بھینس کو اپنی ملکیت قرار دیا۔

دوسری جانب ملزمان نے بھینس کی ملکیت کا دعویٰ کیا تو عدالت نے بھینس کو ہی عدالت میں طلب کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ جب تک دونوں کی جانب سے مکمل ثبوت پیش نہیں کیے جاتے بھینس ان کے حوالے نہیں کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق سول جج کے حکم پر بھینس کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں