اشتہار

کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے عمان کی پولیس کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط : عمانی پولیس نے نئے وائرس COVID-19 سے نمٹنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے افسران کو موثر منصوبہ بندی کے تحت بروقت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عمان حکومت نے ریاست میں ہلاکت خیز کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے بڑا منصوبہ تیار کرلیا ہے، منصوبے کے تحت پولیس افسران کو وائرس ٹیسٹ کرنے والی ڈیوائسز بھی فراہم کی جائیں گی۔

منصوبے کے تحت پولیس کے افسران و اہلکاروں کو وائرس کی روک تھام سے متعلق تربیت اور تعلیم فراہم کی اور مہلک وائرس کی تشخیص کےلیے ٹیسٹنگ ڈیوائسز بھی مہیا کی جائیں گی۔

- Advertisement -

اس دوران پولیس اہلکاروں کو سکھایا جائے گا کہ کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں سے کیسے پیش آیا جائےاور ان کا کیسے آئسولیشن میں رکھ کر علاج کیا جائے  تاکہ دوسرا کوئی شخص اس سے متاثر نہ ہو۔

عمانی پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کےلیے پولیس اہلکاروں کو  تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عمان کا بڑا اعلان

عمانی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل برائے طبی سروسز بریگیڈئر ڈاکٹر عبدالمالک بن سلیمان کا کہنا ہے کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے اور اس کام کےلیے عمانی پولیس کا میڈیکل یونٹ موبائل پولیس اسپتال کا استعمال بھی کرے گا۔

واضح رہے کہ موبائل اسپتال میں شدید متاثر مریضوں کےلیے بستر اور خون ٹیسٹ کرنے کےلیے لیبارٹری بھی موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں