اشتہار

جاپان، معذور افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان میں 19 معذور افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت کا حکم دے دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں 19 معذور افراد کو خنجروں کے وار کرکے قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 30 سالہ ملزم ستوشی اماتسو کو سزائے موت سنادی گئی۔

ملزم نے 2016 میں ٹوکیو کے ایک کیئر سینٹر میں معذور افراد پر خنجروں سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ملزم ایک مرتبہ ٹوکیو شہر میں ہی ایک کیئر سینٹر میں ملازمت کرچکا ہے، جاپان میں 2016 میں پیش آنے والا یہ واقعہ ملک میں قتل عام کا ایک بدترین کیس تھا۔

جاپانی شہر یوکوہاما کی عدالت نے ملزم کو سزائے موت کا حکم دیا جبکہ عدالتی فیصلے سے قبل مجرم سے کسی بھی سزا کی صورت میں اپیل دائر نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے واردات کے بعد یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ایسے معذور افراد جو اچھے طریقے سے بات چیت بھی نہیں کرسکتے، ان افراد کے زندہ رہنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اس لیے ان کو قتل کیا۔

یاد رہے کہ 2016 میں 30 سالہ ستوشی اماتسو نے کیئر سینٹر میں گھس کر 19 معذور افراد کو قتل کردیا تھا، حملے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں