اشتہار

بھارتی پولیس کا مقبوضہ کشمیر کے مزدوروں پر لاک ڈاؤن کے بہانے تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

پلوامہ : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غیر مقامی مزدوروں کی جانب سے کھانا مانگنے پر  بھارتی پولیس نے بے رحمی کے ساتھ لاٹھی چارج کردیا، بھوکے مزدور اپنے گھر واپس جانے کا مطالبہ بھی کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق  جموکشمیر  میں لاک ڈاؤن کے باعث مختلف شہروں سے آنے والے مزدور ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے اپنے گھروں کو نہ جاسکے اور مزدوروں کو رہائش اور کھانے پینے کی مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر مقامی مزدوروں کے ایک گروپ کو کچھ روز قبل گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ منتقل کیا گیا تھا، انتظامیہ کی جانب سے غیر مقامی مزدوروں کو کھانے پینے اور دیگر ضروری چیزیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

لیکن اس ماہ کا بھی ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود جب ضلعی انتظامیہ وقت پر کھانا فراہم کرنے میں ناکام رہی تو بھوکے مزدوروں نے احتجاج شروع کردیا اور باہر آکر پولیس سے الجھنے لگے۔

پولیس نے احتجاج کرنے اور کھانے کی طلب کرنے والے مزدوروں کا مسئلہ حکل کرنے کے بجائے ان پر لاٹھی چارج کیا اور بے رحمی کے ساتھ تشدد کیا۔
ذرائع کے مطابق مزدوروں کے احتجاج کرنے اور کالج کے احاطے میں ہنگامہ آرائی کرنے پر پولیس کے تشدد سے کچھ مزدور زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ مزدوروں کا کہنا تھا کہ اب ہمیں کھانے پینے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے، برائے مہربانی ہمیں اپنے گھر  واپس جانے کی اجازت دی جائے ، حکومت ہمارے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں