اشتہار

ایک موت نے چار زندگیاں بچالیں

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : اماراتی ریاست میں ٹریفک حادثے کے دوران ہلاک ہونے والے سعودی شہری کی وجہ سے چار انسانوں کی زندگیاں بچا لی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست العین میں ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والے 41 سالہ سعودی شہری کے اعضا نے چار مریضوں کی جان بچا لی۔

حادثے کا شکار ہونے کے بعد سعودی شہری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ طبی امداد ملنے کے باوجود جانبر نہ ہوسکا، مذکورہ شہری کی موت کے بعد سعودی انتظامیہ نے اہل خانہ سے اس کے جسمانی اعضا عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی جس پر اہل خانہ نے رضامندی ظاہر کی۔

- Advertisement -

مذکورہ شہری کے عطیہ کردہ گردے، جگر اور دل کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں سعودی عرب منتقل کیا گیا جہاں پیوند کاری کے ذریعے چار مریضوں کی زندگیاں بچالی گئیں۔

سعودی ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہم متوفی کے اہل خانہ کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے اعضا عطیہ کرنے پر رضا مندی ظاہر کی اور ان کے پیارے کے اعضا کی کام یاب پیوند کاری کی وجہ سے چار انسانوں کو نئی زندگی ملی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں