اشتہار

کرونا ویکسین کی 2 ارب ڈوز بننے سے قبل ہی فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کرونا ویکسین تیار کرنے والی برطانوی دوا ساز کمپنی کے ساتھ چار ممالک نے معاہدہ طے کرلیا ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی فارماسیوٹیکل کمپنی آسٹرازینیکا کرونا کی ویکسین تیار کر رہی ہے جو ممکنہ طور رواں برس کے آخر تک دستیاب ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق فرانس جرمنی، اٹلی اور نیدرلینڈ نے برطانوی ادویہ ساز کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے کرلیا جس کے تحت کمپنی مذکورہ ممالک کو 2 ارب ڈوز یا خوراک فراہم کرے گی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں:  کرونا وائرس کے ‘علاج’ کے لئے دوا متعارف کروا دی گئی

یہ بھی پڑھیں: کرونا کی محفوظ ترین ویکسین سامنے آگئی؟ حوصلہ افزا نتائج

یورپی ممالک نے کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تاکہ ویکسین پہلے مرحلے میں یورپین یونین کو دستیاب ہو سکے۔

جرمنی کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’وہ یورپی ممالک جو اس منصوبے میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو انہیں یہ ویکسین آبادی کے حساب سے تقسیم کی جائے گی‘۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں 100 سے زائد کمپنیاں کرونا ویکسین کی تیاری پر کام کررہی ہیں، جن میں سے کچھ پہلے مرحلے جبکہ کچھ دوسرے مرحلے میں ہیں۔ چند کمپنیاں ایسی ہیں جنہوں نے کلینکل ٹرائل اور جانوروں پر تجربات کرلیے اور اب انہیں انسانوں پر آزمایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں