اشتہار

امریکا کا نیا امیگریشن ایکٹ لانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد نیا امیگریشن ایکٹ لانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں نیا امیگریشن ایکٹ لایا جا رہا ہے، بہت جلد امیگریشن ایکٹ پر دستخط کرنے جا رہا ہوں۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ جہادی ممالک سے لوگ یہاں آ کر دھماکے شروع کر دیں، ہماری سرحدیں اب محفوظ ہیں، جوبائیڈن انھیں غیر محفوظ کرنا چاہتے ہیں، DACA (وہ افراد جو بچپن میں امریکا آئے) میں شامل افراد کا نئے ایکٹ میں خیال رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

اپنے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن اور برنی سینڈرز تمام غیر قانونی امیگرنٹس کو آنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں، دونوں تمام ڈیپورٹیشن کا خاتمہ اور سیاسی پناہ کا دائرہ وسیع کرنا چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ غیر قانونی امیگرینٹس کو مفت وکیل فراہم کیا جائے، یہ غیر قانونی امیگرینٹس کو صحت اور فلاحی سہولیات، اور کالجز تک رسائی بھی دینا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ کی ناکامی : غیر ملکی طلبہ کو امریکہ سے بے دخل کرنے کا فیصلہ واپس

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میری سفری پابندیوں کی سپریم کورٹ نے بھی تصدیق کی، جوبائیڈن تمام ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں جہادی ممالک سے بھی سفری پابندی ہٹائی جائے۔

ٹرمپ نے کہا میڈیا میرے ساتھ انصاف نہیں کرتا، میرے پاس خاموش اکثریت ہے، تمام انتخابی پولز میں آگے جا رہا ہوں، میرے خیال سے انتخابات جیتنے کا میرے پاس اچھا موقع ہے، ڈاک کے ذریعے ووٹنگ میں بڑے پیمانے پر فراڈ کا خدشہ ہے اس لیے اس کی مخالفت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں