اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بھارت چین کی ٹیکنالوجی سے خوفزدہ، مزید 47 ایپس پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: چین کی ٹیکنالوجی سے خوف زدہ بھارت نے اپنے ملک میں مزید 47 چینی کمپنیوں کی موبائل ایپلیکیشنز  بند کردیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے اس سے قبل جن 59 ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کی یہ 47 اُن کی ذیلی ایپس تھیں، جن کی نشاندہی بھارتی ماہرین نے کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جن ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ اُن کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا، اس ضمن میں جلد ہی فہرست جاری کی جائے گی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے صارفین کی پرائیوسی یا قومی سلامتی کو بنیاد بنا کر مزید 250 اپیلی کیشنز  کی فہرست تیار کرلی ہے۔

بھارتی مبصرین کا مانناہے کہ مودی حکومت جلد ہی موبائل گیم پب جی پر بھی پابندی عائد کردے گی۔

مزید پڑھیں: بھارت نے ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کردی

یاد رہے کہ اس سے قبل 30 جون کو بھارت نے چین کے ساتھ لداخ کے مقام پر ہونے والی جھڑپ اور اُس میں شکست کے بعد ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کو بھارتی تجزیہ نگار ڈیجیٹل اسٹرائیک قرار دے رہے تھے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ملکی خودمختاری، سالمیت اور دفاع کے لیے ایپلیکشنز پر پابندی عائد کی گئی کیونکہ 1 ارب 30 کروڑ بھارتی صارفین یہ ایپ استعمال کررہے تھے اور اُن کا ذاتی ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ تھا۔

بھارتی حکومت نے یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی ہے کہ جب بھارت اور چین کے درمیان لداخ کے مقام پر رواں ماہ کے وسط میں خونریز جھڑپ ہوئی تھی جس میں چینی فوج کے ہاتھوں بیس بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں