اشتہار

کیا یہ مردہ ’خلائی مخلوق‘ ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں دیوقامت مردہ ’سَن فِش‘ نامی مچھلی کو سوشل میڈیا صارفین نے خلائی مخلوق قرار دے دیا، مردہ مچھلی کی تصاویر نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ٹاؤن ’کینٹ‘ کے ساحل پر سیاحوں کو عجیب وغریب دیوقامت آبی جانور نظر آیا جس پر انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کئی تصاویر بنائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق متعدد صارفین کا ماننا ہے کہ اس مچھلی کی شکل خلائی مخلوقوں سے ملتی ہے، ممکنہ طور پر یہ خلائی مخلوق ہی ہوسکتی ہے۔ جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، یہ ایک سن فش نامی مچھلی ہے جو اپنی جسامت کے اعتبار سے سورج کی طرح گول مٹول نظر آتی ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ مچھلی کی لمبائی اور چوڑائی تقریباً 2 میٹر ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اس مچھلی کی جسامت بہت کم ہے کیوں کہ سن فش عمومی طور پر 5 میٹر سے بھی لمبی جسامت رکھتی ہیں۔ خیال رہے کہ اسی سمندر میں سن فش اس سے قبل بھی کئی بار دیکھی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں