اشتہار

95 سالہ معمر خاتون کا ناقابل فراموش کارنامہ

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی میں 95 سالہ ضعیف خاتون نے اپنی ذہانت کا بڑی چالاکی سے استعمال کرتے ہوئے جعل سازی میں ملوث ایک متحرک گروہ کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروادیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر ہمبرگ میں ایک دھوکے باز عورت نے معمر خاتون کو کال کی اور خود کو دوست ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرنے کے بعد رقم کا مطالبہ کردیا۔

جعل ساز خاتون کا کہنا تھا کہ وہ کرونا سے متاثر ہوکر وینٹی لیٹر پر ہے اور اسپتال کی فیس ادا کرنے کے لیے اسے تقریبا 20 ہزار یورو کی ضرورت ہے، یہ سنتے ہی ضعیف عورت سمجھ گئی کہ کال کنندہ ایک دھوکے باز ہے۔

- Advertisement -

95 سالہ خاتون نے بڑی مہارت سے اسے کال پر ہی مصررف رکھا اور اسی دوران پولیس کو بھی اطلاع دے دی۔ کال منقطع ہونے کے بعد معمر عورت کو کسی دوسرے نمبر سے دیگر جعل سازوں نے بھی کال کی، ایک نے خود کو پولیس افسر جبکہ دوسرے نے بینک ملازم ظاہر کیا۔ خیال رہے متاثرہ خاتون نے کہا تھا کہ وہ پیسے دینے کے لیے بینک سے رقم نکلوارہی ہے۔

اسی کے پیش نظر دیگر ملزمان نے ٹرانزیکشن کی جھوٹی تصدیق کی۔ بعد ازاں جعل ساز خاتون نے اپنا ایک نمائندہ بھیجا جسے انہوں نے اسپتال کا عملہ ظاہر کیا لیکن پولیس نے اسے گرفتار کرکے پورے گروہ کو ہی بے نقاب کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں