اشتہار

امریکی عدالت نے محمد بن سلمان کے سمن جاری کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی عدالت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سمن جاری کر دیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے سمن سابق سعودی انٹیلی جنس اہلکار کی درخواست پرجاری کیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی جانب جاری کیے گئے سمن کی نوعیت آفیشل ہے جس میں درخواست گزار کسی شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق رکھتا ہے۔

- Advertisement -

عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ سابق انٹیلی جنس اہلکارکےقتل کی کوشش کی گئی تھی، سابق انٹیلی جنس اہلکار پر کینیڈا میں حملہ کرایا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ سابق سعودی انٹیلی جنس اہلکار الجبری کینیڈا میں رہائش پذیر ہے اور سعودی عرب نے انٹرپول پر الجبری کےریڈوارنٹ جاری کیےہوئےہیں۔

سعودی عرب نےکینیڈا سے الجبری کوبےدخل کرنےکا مطالبہ بھی کیا ہوا ہے۔ الجبری کے2بچےگزشتہ مارچ سےلاپتہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں