اشتہار

اقرا عزیز نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر بڑا سنگِ میل عبور کرلیا۔

اداکارہ اقرا عزیز بالخصوص اپنی شادی کے بعد سے انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک ہیں اور وہ وقتاً فوقتاً اپنی مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

آج ہی اداکارہ نے انسٹاگرام پر پانچ ملین (پچاس لاکھ) فالوورز کا سنگ میل عبور کیا جس پر اُن کے شوہر اور اداکار یاسر حسین نے مبارک باد پیش کی۔

- Advertisement -

یاسر حسین نے فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری شیئر کی اور اقرا کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ 70 لاکھ فالوورز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان کے انسٹاگرام پر 6 لاکھ 80 ہزار کے قریب فالوورز ہیں۔ اگر بات کی جائے اداکاروں کی درجہ بندی کی تو ایمن، ماہرہ، منیبا، سجل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فالوورز کی بڑی تعداد رکھنے والی اداکارائیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں