اشتہار

پزل کے ٹکڑوں سے دنیا کا دیوہیکل نقشہ تیار، دیکھنے والے حیران

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی طالب علم نے چار ہزار پزل کے ٹکڑوں کو جوڑ کر دنیا کا دیوہیکل نقشہ بناکر دیکھنے والوں کو اپنی ذہانت کی داد دینے پر مجبور کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پزل حل کرکے اپنی ذہانت کا مظاہرہ کرنے والے افراد تو دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں لیکن ایسے افراد بہت کم ہوتے ہیں جو لوگوں سے داد لینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والا ناتھن نامی طالبعلم انہیں افراد میں شمار ہوتا ہے جس نے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیا۔

- Advertisement -

برطانوی طالب علم ناتھن نے پزل کے 4 ہزار ٹکڑوں کو آپس میں جوڑ کر دنیا کا دیوہیکل نقشہ بنالیا، مذکورہ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین بھی حیران رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ناتھن نامی طالبعلم نے 35 گھنٹوں میں پزل کے ٹکڑوں کو جوڑ کر دنیا کا نقشہ بنایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں