اشتہار

65 سالہ خاتون کے ہاں 14 ماہ کے دوران 8 بچیوں کی پیدائش، حقیقت یا ڈرامہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں عمررسیدہ خاتون کے ہاں 14 ماہ کے دوران 8 لڑکیوں کی بیدائش کا معمہ حل ہوگیا، مذکورہ خاتون نے بچیوں کی پیدائش پر ملنے والی رقم بٹورنے کیلئے ڈرامہ رچایا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون لیلہٰ دیوی نے حکومت کی جانب سے بچیوں کی پیدائش پر حوصلہ افزائی کرنے کےلیے دی جانے والی رقم وصول کرنے کےلیے 14 میں 8 لڑکیوں کو جنم دینے کا ڈرامہ کیا تھا جو ناممکن ہے۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاست میں ایک بچی کی پیدائش پر 1400 روپے دئیے جاتے ہیں جو فی بچی کے حساب خاتون کے اکاونٹ میں منتقل کردئیے گئے جسے فراڈ کرنے والی خاتون نے فوری طور پر بینک سے نکال لیا تھا۔

- Advertisement -

حکومت کی جانب سے ایسا اقدام اسی لیے اٹھایا ہے کیونکہ بھارت میں سالہا سال سے بچیوں کو رحم مادر میں ہی قتل کردیا جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران متعلقہ حکام نے جب مذکورہ خاتون سے بات کی تو معلوم ہوا کہ خاتون کے برسوں سے کسی بچے نے جنم نہیں لیا۔

فراڈ ایسے واقعات سامنے آنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر ایف آئی آر درج کرکے اعلیٰ سطحی جانچ کا حکام دے دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں