اشتہار

آخری رسومات کے دوران مردہ لڑکی زندہ ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ : مردہ قرار دی جانے والی 12 سالہ لڑکی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران زندہ ہوگئی، مردہ لڑکی کو چلتا دیکھ کر اہلخانہ و دیگر افراد خوفزدہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مردہ لڑکی کے زندہ ہونے کی انہونی انڈونیشیا میں ہوئی جہاں اہل خانہ نو عمر لڑکی کی آخری رسومات ادا کرنے کی تیاری کررہے تھے۔

مذکورہ لڑکی کو ذیابطیس اور اعضا کی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

- Advertisement -

اسپتال میں علاج شروع ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد ڈاکٹروں نے 12 سالہ لڑکی کو مردہ قرار دیتے ہوئے جسد خاکی اہل خانہ کے سپرد کردیا۔

لڑکی کے اہل خانہ نے اپنی بیٹی کی آخری رسومات کی تیاری شروع کی اور بیٹی کو غسل میت دینا شروع کیا کہ اچانک مردہ لڑکی زندہ ہوگئی جسے دیکھ کر اردگرد موجود لوگ چیخنے لگے۔

متاثرہ لڑکی کے والد ڈاکٹروں اور ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر مطلع کرکے جائے وقوعہ پر بلایا تاہم ایک گھنٹے کے بعد لڑکی دوبارہ مرگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں