اشتہار

ملائیشیا نے بھارتی شہریوں کا داخلہ بند کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: ملائیشیا نے بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشین حکومت نے بھارت، انڈونیشیا اور فلپائن کے طویل المدتی اجازت نامے رکھنے والے، شہریوں، طلبا اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاس ہولڈرز کی 7 ستمبر سے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سینئر وزیر اسماعیل یعقوب نے میڈیا کو بتایا کہ پابندی کا فیصلہ ان تین ممالک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسز پر نظر رکھے ہوئے اور جن ممالک میں مہلک وبا کے کیسز میں اضافہ ہوگا ان کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دیں گے۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ پابندی کا فیصلہ وزارت صحت کی مشاورت کے بعد لگایا گیا ہے کیونکہ وزارت صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پابندی نہ لگانے کی صورت میں کورونا کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ ملائیشیا رواں سال مارچ سے سیاحوں کے ملک میں داخلے پر پہلے ہی پابندی عائد کر چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں