اشتہار

کیا آپ نے 58 ہزار روپے مالیت کا میٹھا سینڈوچ کھایا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی کمپنی نے پی نٹ بٹر اور جیم سے دنیا کا مہنگا ترین میٹھا سینڈوچ تیار کرلیا جس کی مالیت 58 ہزار روپے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر شکاگو میں واقع پی بی اینڈ جے نامی سینڈوچ بنانے والی کمپنی نے دنیا کا سب سے مہنگا سینڈوچ تیار کیا ہے جسے حاصل کرنے کےلیے ایک روز قب آرڈر دینا پڑتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹھے سینڈوچ بنانے والی کمپنی نے دنیا کے مہنگے ترین سینڈوچ کی تیاری کےلیے دنیا بھر سے قیمتی اجزاء منگوائے ہیں۔

- Advertisement -

سینڈوچ کی بریڈ کا آٹا گوندھتے وقت شیف اس میں سونے کے ذرات ملاتے ہیں اور بریڈ تیار ہونے کے بعد اس پر سونے کا ورق چڑھایا جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جب بریڈ تیار ہوجاتی ہے تو اس میں دنیا کی عمدہ ترین سرخ و سفید کشمش کے بیج نکال کر اس کا جیم بنایا جاتا ہے، اس کے بعد کشمش میں دنیا کا مہنگا اور نایاب ترین شہد ڈالا جاتا ہے جسے مانوکا شہد کہا جاتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس میں قدرتی طور پر تیار مونگ پھلی کا مکھن شامل کیا جاتا ہے۔

کمپنی مالک کا کہنا ہے کہ اس سینڈوچ کی تیاری کےلیے مانوکا شہد نیوزی لینڈ سے منگوایا گیا ہے جو دنیا کا مہنگا ترین شہد ہے اور اس کی مالیت 371 ڈالر فی پاو ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سینڈوچ میں سب سے سستی چیز صرف پی نٹ بٹر ہے جس کی فی ڈبہ قیمت 5 ڈالر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں