کراچی: صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 400 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے اضافے سے 98 ہزار 80 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روزسونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 600 اور 512 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلسل تین روز سے پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس سے قبل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 64 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 531 کی سطح پر بند ہوئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 289,623,250 حصص کا لین دین ہوا جس کی مجموعی مالیت 9,958,282,775 روپے بنتی ہے۔