12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

‘بچوں اورخواتین سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے یا نامرد بنایا جائے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بچوں اورخواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے انسان کہلانے کےلائق نہیں، زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینی چاہیے یا نامرد بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں سینیٹرفیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بچوں سےزیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں ، زیادتی کے لیےسخت سے سخت سزا تجویز کی جارہی ہے، زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینی چاہیے یا نامرد بنایا جائے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد کرنے والے افراد انسان نہیں درندے ہیں، وزیراعظم نے نیا بل لانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، زیادتی واقعات کی روک تھام کےلیےبل لارہے ہیں، بل میں خواتین وبچوں پرتشدد کے خلاف سخت سزا تجویز کی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ لاہور موٹروے واقعے پر شہباز شریف کا بیان انتہائی نامناسب تھا، شہباز شریف کے بیان سے عوامی جذبات مجروح ہوئے، استعفی مانگنے والے اس بیان پر ان سے بھی استعفی مانگیں۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی، سخت سزا دینے کے لیے قانون سازی کرنا پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادتی کے مجرموں کا ڈیٹا بیس بنایا جائے گا، تفتیش اور استغاثہ کو مضبوط بنانے کے لیے قانون کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں