اشتہار

مصر انتخابات: نشے کے عادی افراد سیاسی میدان میں کود پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : مصری الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصّہ لینے منشیات کے عادی افراد کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں کچھ وقت بعد عام انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس میں شمولیت کےلیے سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ منشیات کے عادی افراد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کردئیے ہیں۔

مصری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے افراد کا طبی معائنہ کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ متعدد افراد باقاعدگی سے نشہ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن آف مصر نے منشیات کے عادی ہونے کے باعث 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ریاست کی وزارت صحت کے سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر سعد مکی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ان امیدواروں کے کاغذات کی منسوخی کے لیے تحریری طور پر بتا دیا گیا ہے کہ منشیات استعمال کرنے والے یا عادی افراد کو پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں