اشتہار

اہم اسلامی ملک کے وزیراعظم قرنطینہ میں چلے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ملائیشیاکے وزیراعظم محی الدین یاسین نے 14 دنوں کیلئے قرنطینہ میں جانےکا فیصلہ کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم محی الدین یاسین نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ وزیر کی اجلاس میں شرکت کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Malaysia PM Quarantines After Having Contact With Minister Who Has COVID-19  | World News | US News

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ منفی آیا تاہم اجلاس میں کورونا سے متاثرہ وزیر نے شرکت کی جس کے بعد انہوں نے احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔

ملائیشین وزیراعظم نے بتایا کہ ہفتے کے روز انہوں نے مذہبی امور کے وزیر سے ملاقات کی تھی اور پیر کے روز اس وزیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

Malaysian PM Muhyiddin quarantines at home after having contact with  minister who has Covid-19, SE Asia News & Top Stories - The Straits Times

محی الدین یاسین نے رواں سال مارچ میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں