اشتہار

مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، مسافروں کو کرونا کے حوالے سے 2کیٹگری (اے اور بی) میں تقسیم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹریول ایڈوائزی کے تحت بیرون ملک سے آئے مسافروں کو کرونا کے حوالے سے 2کیٹگری اے اور بی میں تقسیم کردیا گیا۔ کیٹگری اے میں چین، جاپان، نیوزی لینڈ، سعودی عرب اور ترکی سمیت30ممالک شامل ہیں۔

کیٹگری اے میں مسافروں کو کرونا ٹیسٹ اور پی سی آر سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

- Advertisement -

نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آئے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کیٹگری بی ممالک سے مسافروں کو سفر سے قبل96گھنٹے میں کروناٹیسٹ کرانا ہوگا۔

بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بین الاقوامی ائیرلائنز، چارٹرڈطیاروں اور دیگر فضائی کمپنیوں پر عمل درآمد یقینی بنانا لازمی ہوگا۔

بیرون ملک سے آئے مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم پُر کرنا بھی ضروری ہے۔ سی اے اے کی نئی ایڈوائزری 19اکتوبر سے 31دسمبر2020تک نافذالعمل رہے گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں