اشتہار

شاپنگ مال میں کمسن بچے کے ساتھ بھیانک حادثہ، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے شاپنگ مال میں کمسن بچے کے ساتھ خطرناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بچے کے دانت ٹوٹ گئے اور چہرے پر گہرے زخم بھی آئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں ماں کی غفلت اس سنگین حادثے کی وجہ بنی وہ بچوں کو مال کی سیڑیوں کے پاس چھوڑ کر شاپنگ میں مصروف تھی کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق بچے کی تین سالہ بہن نے اپنے بھائی کے پُش چیئر کو سیڑھیوں سے اتارنے کی کوشش کی لیکن یہ عمل ان کے لیے بھیانک ثابت ہوا اور دونوں بھائی بہن موؤنگ اسٹیئرز پر منہ کے بل گرپڑے۔

- Advertisement -

حادثے میں دنوں کو چوٹے آئیں، کمسن بچے کے دانت ٹوٹ گئے جبکہ چہرہ بھی زخم سے بگڑ گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھائی بہن کے ساتھ ان کی دوست بھی تھی اور اس نے بھی پش چیئر کو سیڑھیوں سے اتارنے میں ساتھ دیا لیکن بدقسمتی سے انہیں لینے کے دینے پڑگئے۔

شاپنگ مال میں عملے کے اہلکار نے جائے وقع پر پہنچ کر بچوں کو ریسکیو کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں