اشتہار

ڈیلیوری بوائے گرفتار، پولیس نے کھانا پہنچایا!

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی پولیس کو کھانے کی ڈیلیوری کرتا دیکھ کر شہری حیران رہ گیا، بعد ازاں معلوم پڑا کہ ڈیلیوری بوائے منشیات استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار ہوگیا، جس کی جگہ پولیس اہلکارنے کھانے کی ڈیلیوری دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے کباب کی شہری کے گھر تک پہنچانے کا واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں ڈیلیوری بوائے منشیات استعمال کرنے کے باعث دھر لیا گیا تھا۔

واقعہ کچھ یوں رونما ہوا کہ ڈیلیوری بوائے پر پولیس کئی روز سے ڈیلیوری بوائے کا منشیات استعمال کرنے کے شبے میں تعاقب کررہی تھی تاہم خوش قسمتی سے وہ کئی روز پولیس کے ہتھے چڑھنے سے بچا رہا۔

- Advertisement -

باالآخر پولیس نے گزشتہ روز مذکورہ شخص کو روکا تو معلوم ہوا کہ ڈیلیوری بوائے کا انشورنس ہے اور نہ اس کے پاس لائسنس موجود ہے جبکہ گاڑی کا ٹائر بھی خطرناک حد تک خراب ہوچکا تھا۔

پولیس نے مذکورہ شخص کو تھانے منتقل کیا تو معلوم ہوا کہ وہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے کسٹمر کو کھانے کی ڈیلیوری دینے جارہا تھا۔

ڈیلیوری بوائے کی گرفتاری کے بعد پولیس اہلکاروں نے کسٹمر کو کھانے کی ڈیلیوری پہنچانے کا فیصلہ کیا اور جب کباب لیکر گھر پہنچے تو شہری پولیس کو کھانے کی ڈیلیوری دیتا دیکھ کر حیران رہ گئی۔

پولیس نے مذکورہ واقعے کی متعلق ماجرا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھانا ڈیلیوری کی تصاویر کے ساتھ شیئر کیا جسے صارفین نے خوب سراہا اور پولیس کے عمل کی داد دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں