اشتہار

’’ٹرمپ وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کریں گے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کمپئن منیجر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے کمپئن منیجر کا کہنا ہے کہ وسکونسن کی کئی کاؤنٹیز میں بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں، ٹرمپ وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کریں گے۔

کمپئن منیجر کے مطابق مضحکہ خیز رائے عامہ کے باوجود وسکونسن میں سخت مقابلہ ہے، وسکونسن میں بے قاعدگیوں سے نتائج کی شفافیت پر سوال اٹھ گئے ہیں۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کے مطابق وسکونسن میں جو بائیڈن کو ٹرمپ پر 20 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہے، جبکہ وسکونسن کے 10 الیکٹورل ووٹ ہیں۔

جوبائیڈن نے تاریخی اعزاز حاصل کرلیا

دوسری جانب امریکا میں جاری صدارتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج تو آنا شروع ہوگئے ہیں ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 238 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے اب تک 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 19 ریاستوں میں ری پبلکن امیدوار ٹرمپ اور 16 ریاستوں میں ڈیموکریٹک امیدوار بائیڈن کو برتری حاصل ہے جب کہ 16 ریاستوں کےنتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

جوبائیڈن نے اپنے حامیوں اور چاہنے والوں کو صبر سے کام لینے کا کہا ہے، انہوں نے کہا کہ دو سے تین دن میں الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان ہوجائے گا اور جیت ہماری ہی ہوگی لیکن ابھی صبر سے کام لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں