اشتہار

ہزار سے زائد موبائل فون رکھنے والا انوکھا شخص

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: موبائل فون کے شوقین تو بہت سے لوگ ہوتے ہیں لیکن ترکی میں ایک ایسا شخص سامنے آیا ہے جس کے پاس چار یا پانچ نہیں بلکہ ایک ہزار سے زائد موبائل فونز موجود ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی سے تعلق رکھنے والے موبائل ریپئر سیہابیٹن آزکیلک پرانے فونز کے کلاسیکل ماڈل جمع کرنے کے شوقین ہیں۔

ترک شہری کا کہنا ہے کہ انہیں یہ شوق 20 برس قبل ہوا جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ قیمتی موبائل فون پر مشتمل ایک ایسی کلیکشن جمع کی جائے جو جلد ہی پرانے ہوجائیں گے، آزکیلک نے نوکیا 3310 اور موٹرولا ریزر یو تھری سمیت متعدد موبائل فونز اکٹھے کیے۔

- Advertisement -

Phone repairman Sehabettin Ozcelik, collecting mobile phones over 20 years, now owns a thousand of them, displays his collection in his house

انہوں نے کہا کہ میری کلیکشن میں موجود تمام پرانے فون ناکارہ نہیں ہیں وہ ابھی بھی کام کررہے ہیں لیکن اب وہ کمپنی کی جانب سے تیار نہیں کیے جاتے ہیں۔

آزکیلک کے منفرد شوق کے باعث اب ان کے پاس تقریباً ایک ہزار سے زائد موبائل فون موجود ہیں جنہیں وہ اپنے گھر میں موجود وین میں رکھتے ہیں۔

The collection takes up an entire room in his house in Van, Turkey

ترک شہری کا کہنا تھا کہ میرے پاس بہت سے ایسے نایاب اور قیمتی ماڈلز موجود ہیں جن کی خریداری کے لیے لوگ مجھ سے رابطہ کرتے ہیں لیکن میں فروخت نہیں کرتا۔

آزکیلک کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تقریباً دو ہزار سے زائد مختلف ماڈل کے موبائل فون موجود تھے لیکن چند سال پہلے چوروں نے ان کے گھر میں گھس کر 700موبائل فون چرالیے تھے۔

VAN, TURKEY - OCTOBER 20: Phone repairman Sehabettin Ozcelik, collecting mobile phones over 20 years, now owns a thousand of them, displays his collection in his house in Van, Turkey on October 20, 2020. (Photo by Ozkan Bilgin/Anadolu Agency via Getty Images)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں