اشتہار

پہیلی کا درست جواب کیا ہوگا؟‌

اشتہار

حیرت انگیز

ہم  نے صارفین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پہیلی سلسلے کا آغاز کیا ہے، جن میں قارئین کو کبھی پزل، کبھی میتھس اور کبھی تصاویر میں فرق تلاش کرنے کا چلینج دیا جائے گا۔

ویسے تو انٹرنیٹ پر روز ہی پہلیاں شیئر ہوتی ہیں، جن میں سے چند ایک کو منتخب کر کے ہم انہیں آپ کے سامنے پیش کریں گے اور درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیں‌ گے۔

یہ پہیلیاں اتنی آسان اور سادہ نہیں جتنا آپ انہیں سمجھ رہے ہیں کیونکہ درست جواب تلاش کرنے کے دوران آپ کو‌ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

- Advertisement -

جہاں یہ پہلیاں لوگوں کو کے لیے درد سر بنتی ہیں وہیں ذہین قارئین ان پہیلیوں کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے اور پھر درست جواب تلاش کرتے ہیں، بعد ازاں وہ اپنے قریبی دوستوں کو بھی یہی چیلنج دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

آج جو پہیلی یا چیلنج آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ بظاہر بہت آسان ہے مگر چند ہی لوگ ایک منٹ کے اندر درست جواب تلاش کرسکتے ہیں۔

درج ذیل تصویر میں آپ کو چار لائنوں میں مختلف تصاویر بنی نظر آرہی ہوں گی جیسے پہلی تصویر میں تین گھڑیاں ہیں جن پر نظر آنے والے ٹائم کو اگر جمع کریں تو 21 کے برابر بنتا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلے کون سا گلاس بھرے گا؟ درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج

یہ بھی پڑھیں: میتھس کا وہ سوال جس نے سب کو پریشان کردیا

اسی طرح دوسری لائن میں کیلکولیٹر نظر آرہے ہیں جن میں سے ہر ایک پر 1234 نمبر درج ہیں جن کو اگر جمع کریں تو 10 بنتا ہے، اسی طرح تیسری لائن میں تین بلب ہیں جن میں سے ہر ایک کو 15 نمبر دیا گیا ہے۔

آخری لائن میں ایک گھڑی ہے جس میں 9 ، دوسرے میں کیلکولیٹر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر تین بلب ہیں۔

اب آپ کو یہ بتانا ہے کہ اس کا درست جواب کیا ہوگا؟۔

 جوابات دیکھیں

اگر سیدھا سیدھا جمع اور ضرب کیا جائے تو اس کا جواب 810 بنتا ہے اور اگر میتھس کے بوڈ ماس فارمولے سے اسے حل کریں گے تو اس کا جواب 468 ہوگا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں