اشتہار

میاؤں: بلی کس کام کے لئے بولی، اب جاننا آسان ہوگا، ایپ متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

شگاگو: بلی پالنے کے شوقین افراد کے ذہن میں ایک سوال ہمیشہ موجود رہا کہ بلی میاؤں میاؤں کرکے آخر کیا بیان کرنا چاہتی ہے، کچھ کے نزدیک بلیوں کا یہ عمل انسانوں کی توجہ طلب کرنے کے لیے ہوتا ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ بھوک اور غذا میں حصہ لینے کے لئے بلی اس عمل کو دہراتی ہے۔

مگر زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ، ماہرین نے ایک ایسی موبائل ایپ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کی مدد سے لفظ میاؤں کا ترجمہ کرتے ہوئے بلی کی باتوں کو سمجھنا آسان ہوجائے گا۔

- Advertisement -

اس نئی ایپ کا نام میئو ٹالک ہے، یہ مصنوعی ذہانت کا سافٹ وئیر ہے جو کہ جانوروں کی آواز کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے، میئو ٹاک میں کم سے کم دس اقسام کی بلیوں کی آوازوں کو نگرانی کر سکتی ہے، نئی ایپ بلیوں کے مالکان کو سمجھنے میں مدد کرتی ہے کہ ان کے پالتو جانور کیا کہہ رہے ہیں۔

اس نئی ایپ کا طریقہ کار کچھ اس طرح سے ہے کہ یہ بلی کی آواز میاؤں کو ریکارڈ کرے گی اور فوری طور پر اس کے معنی کو ڈی کوڈ کرے ہے، مگر اس کا حتمی فیصلہ ایک سمارٹ کالر کرے گا جو بلی آواز کے جواب کے ساتھ اس کا ترجمہ کرے گا۔

یہ ٹیکنالوجی گوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور دونوں پر دستیاب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں