اشتہار

‘پاکستان میں کورونا سے اموات 7 فیصد ہوگئیں’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وبا سے اموات کی شرح بڑھ کر ساڑھے سات فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی وزیر اسدعمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث شرح اموات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،وباپھیلنےکےساتھ ساتھ اپناخطرناک اثربھی دکھارہی ہے،بہترحالات میں کورونا سے شرح اموات2فیصدسےنیچے اور اب7.5فیصدہوگئی ہے۔

ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں آکسیجن،بیڈزکی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے وبا کا پھیلاؤ روکاجاسکتاہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے اسکول اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا مگر بچوں کی حفاظت کے لیے یہ قدم اٹھایا، گیارہ جنوری کو صورت حال دیکھ کر اسکول کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

کرونا کی بگڑتی صورت حال، انڈور ریسٹورنٹس پر پابندی عائد

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کےریوں سے معلوم ہو رہا ہے کہ انہیں کرونا کی شدت کا احساس نہیں ہے، احتیاطی تدابیراختیارنہ کیں توملک میں جون سےزیادہ کیسزمیں اضافہ ہوگا، 3ہفتوں میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا، اگر اب ہم نےاحتیاط نہ کی تو کروناکی دوسری لہربہت خطرناک ثابت ہوگی جس کی وجہ سے صورت حال سوچ سے زیادہ خراب ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں