اشتہار

کرونا وائرس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش، ڈبلیو ایچ او نے ٹرمپ کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

جینیوا: عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریوس کا کہنا تھا کہ ’کرونا بحران کے خلاف تمام ممالک کو قومی اور عالمی سطح پر متحد ہونا ہوگا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’عالمی رہنماؤں کو کرونا کے حوالے سے شفافیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، کسی بھی ملک کے رہنما کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ کرونا وبا کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرے‘۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او نے امریکی صدر کو مشورہ دیا کہ وہ کرونا کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہیں کیونکہ اس کی وجہ سے صورت حال خراب ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے کرونا وبا سے پیدا بحران کی ذمہ داری قبول کر لی

یاد رہے کہ ایک روز قبل وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  ٹرمپ نے کرونا وائرس کو سیاسی قرار دیتے ہوئے عالمی ادارہ صحت پر الزام عائد کیا کہ وہ چین کی طرف داری کر کے ہمارے ساتھ تعصب کا مظاہرہ کررہا ہے۔

ٹرمپ نے دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے حکام کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ چین کی حمایت سے باز نہ آئے تو امریکا اُن کی امداد روک دے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں