12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

‘ڈی جی سی اے اے کی اسامی، تمام600 درخواستگزار معیار پر پورا نہ اترے’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر شہری ہوابازی غلام سرور نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے 7 ہزار ملازمین کو وی ایس ایس اسکیم کےتحت فارغ کرنا ہے جن لوگوں کونکال رہاہے ان کومطمئن کریں گے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا کہ پائلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق کوئی غلط معلومات نہیں دیں فرانزک انکوائری ہوئی اور 262 پائلٹس کےلائسنس مشکوک پائےگئے۔

وزیر ہوابازی نے بتایا کہ اس حوالےسےکوئی بھی غلط انفارمیشن نہیں دی گئی، مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی انکوائری بھی ہوئی اور انہیں سنا بھی گیا جولوگ درست ثابت ہوئےانہیں کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کئےگئے،82پائلٹس ملوث پائےگئے جس پر ان کےخلاف ایکشن لیا گیا جو بھی کیا قومی مفادمیں کیا کچھ بھی غلط نہیں ہوا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن کے لیے600امیدواروں نے اپلائی کی

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی سی اےاےکےحوالےسےعدالت کاحکم ہےتعیناتی کردیں گے ڈی جی سول ایوی ایشن کے لیے600 امیدواروں نے اپلائی کیا جس میں سے 18امیدواروں کوشارٹ لسٹ کیا وہ بھی مطلوبہ میعار پر پورے نہ اترے۔

ملازمین کو فارغ کرنے کی پالیسی کےحوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ ماضی میں پی آئی اےمیں سیاسی بنیادوں پربھرتیاں کی گئیں، پی آئی اے میں7ہزار افراد کی ضرورت ہے ہمارے پاس 14ہزار ملازمین ہیں، 7 ہزار ملازمین کو وی ایس ایس اسکیم کےتحت فارغ کرنا ہےجن لوگوں کونکال رہاہے ان کومطمئن کریں گے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں